فواد چوہدری کو “چولیں مارنے کی بیماری” کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی سے فواد چوہدری اپنا بونا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری کو چولیں مارنے کی بیماری ہے۔پی پی ترجمان نے فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے آصف زرداری کے حوالے سے دیے گئے تنقیدی بیان پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی سے فواد چوہدری اپنا بونا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو چولیں مارنے کی بیماری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر قیادت سنبھالنے کی گھمسان کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close