خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور (پی این آئی )پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد اسمبلی توڑنے کی راہ میں تکنیکی رکاوٹیں کھڑی ہو گئی ہیں جس کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی ریلیف مل گیا ہے۔

عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان کر رکھاہے لیکن اس کے اعلان کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک جمع کروا دی گئی تھی تاہم اب تحریک انصاف کی قیادت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل بھی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ منسلک کر دی ہے۔پی ٹی آئی کا کہناہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد کا بحران ہے جس کے باعث 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان نہیں ہے ،فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی کو پنجاب کے ساتھ تحلیل کیا جائے۔پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ پنجاب میں تکنیکی و قانونی وجوہات کی بناء پر اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل نہیں ہو سکتی ،پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق کے پی اسمبلی تحلیل ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close