گورنر پنجاب کو عہدے سے فارغ اور آرٹیکل چھ کی کارروائی کی دھمکی دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاتے ہیں تو نہ صرف عہدے سے فارغ ہوجائیں گے بلکہ ان پر آرٹیکل چھ کا کیس بھی بنے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر کاشف عباسی کے سوال ” اگر گورنر پرویز الہٰی کو آج رات ڈی نوٹیفائی کر دیتے ہیں تو کل وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟” کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی ہی ہوں گے۔ اس پر کاشف عباسی نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اس نوٹیفکیشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن کا فائدہ یہ ہے کہ اس کا جہاز بنا کر کھیلیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر گورنر، وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں تو اس مس کنڈکٹ پر گورنر پہلے اپنے عہدے سے برطرف ہوں گے ، پھر آئین سبوتاژ کرنے پر ان پر آرٹیکل چھ کا کیس بنے گا، گورنر کو ہٹانے کیلئے صدر کی طرف سے ریفرنس وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ آئین کا آرٹیکل 109 واضح ہے کہ وزیر اعلیٰ اس وقت تک عہدے پر برقرار رہے گا جب تک اسمبلی مٰیں اس کی اکثریت ہے، ابھی نمبر گیم پرویز الہٰی کے حق میں ہے اس لیے گورنر انہیں عہدے سے ہٹا نہیں سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close