پنجاب میں عدم اعتماد کی تیاریاں، پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی کو بڑی پیشکش کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ انہیں پیسوں اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی آفرز مل رہی ہیں ۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جہاں خواتین ارکان نے الزام عائد کیا کہ ہمیں پیسوں اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہیں، ہمیں لالچ دیا جا رہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی کی باتیں سننے کے بعد عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ ان سے پیسے لے لیں مگر نظریے کے ساتھ رہیں ، ان کی آفرز کو انجوائے کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اجلاس میں مونس الٰہی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں اور بہت اچھے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close