لاہور (پی این آئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے اور اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر نے گورنر کی مقررہ تاریخ اور وقت پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جس پر گورنر نے پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار ہے اور نواز شریف کی اجازت کا انتظار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی صورت حال میں کسی بھی وقت نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکتا ہے تاہم امکان ہے کہ رات 12 بجے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ گورنر نے آج اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی اور اگر آج ہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو معاملہ عدالت جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں