چوہدری پرویز ا لٰہی کو کتنے اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی؟ پی ڈی ایم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو 187 ارکان کی مکمل حمائیت حاصل ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کو 187 ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

ق لیگ کے دس ارکان نے چوہدری پرویز الہیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔تحریک انصاف کے 177 ارکان کل پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کی حمایت میں اکٹھے ہوں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیاسی بحران اس حقیقت کا اظہار ہے کہ نئے انتخابات واحد حل ہیں۔قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔انہوں نے کہا پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر اسمبلی 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کو پنجاب کے ساتھ تحلیل کیا جائےگا۔فواد چوہدری نے کہا ہائیکورٹ کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم دس دن کا وقت دینا چاہئیے۔جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک پر عمل کا آغاز ہوگا۔ جبکہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب گورنر راج لگانے کے زمانے گئے،اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار آئینی طور پر استعمال کریں گے۔

غیر آئینی اقدام کریں گے تو ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے۔ ن لیگ کے پاس نمبر پورے ہیں تو اسمبلی میں لائیں،کیوں بھاگ رہے ہیں۔انکے ارکان پورے نہیں اور یہ عدم اعتماد کا شوق پورا کر لیں۔تحریک عدم اعتماد پر انکو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا،ملک کے حالات پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔ یاد رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر نئے وزیر اعلٰی پنجاب کا انتخاب ہو گا،گورنر پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلی نہیں رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close