خان تیری جرأت کو سلام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی 3 مبینہ گندی آڈیو ریلیز ہونے کے بعد ٹویٹر پر خان تیری جرأت کو سلام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی و اینکر پرسن منصورعلی خان نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ طور پر میرے کپتان عمران خان کی انتہائی نازیبا اور انتہائی پرسنل سطح کی آڈیوز سامنے آئی ہیں، جس میں وہ کسی لڑکی کے ساتھ انتہائی غیر مناسب باتیں کر رہے ہیں۔

سینئر صحافی نے بتایا کہ مجھے جہاں سے آڈیو آئی انہوں نے ساتھ میں لڑکی کا نام بھی بتایا ہے کہ یہ خاتون کون ہے “۔اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ جو اس وقت مارکیٹ میں  آڈیوز وائرل ہیں جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے ایک بہت بڑے سیاستدان کی آواز لگتی ہے اور وہ کسی خاتون سے بات کر رہے ہیں، مجھے جہاں سے آڈیو آئی ہے انہوں نے کہا بھی ہے کہ یہ خاتون کون ہے ، لیکن میں اس خاتون کا نام نہیں لینا چاہتا،

میں اس سیاستدان کا نام بھی نہیں لینا چاہتا ، لیکن آوازوں سے پتا چل رہا ہے کہ وہ کون ہیں ، میں نام نہیں لینا چاہتا کیونکہ میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتا، یہ احتیاط میں اس وقت اس لیے برت رہا ہوں کیونکہ انتہائی واحیات گفتگو ہے ،مطلب بہت لوز ٹاک ہے ، ایسی لوز ٹاک ہے کہ آپ کو ہیڈ فون لگا کر سننا پڑے گی ، میں نام تو لے ہی نہیں رہا لیکن باتیں بھی اتنی واحیات ہیں کہ میں آپ کو بتانا بھی نہیں چاہتا کہ

اس آڈیو میں ہے کیا، لیکن” اگر“ یہ آڈیو اصلی ہے تو پھر کھیل بہت گند ا ہو چکا ہے ، کہ اس لیول کی پرسنل گفتگو اگر لیک ہونا شروع ہو گئی ہے تو کھیل بہت گندا ہو گیا ہے ۔ اگر یہ اصلی ہے تو پھر جتنی آپ نے اب تک آڈیو لیک سنی ہوں گی اس سے زیادہ اخلاق سے زیادہ گری ہوئی آڈیو آپ نے نہیں سنی ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close