لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی قیادت سے قومی اسمبلی کی 15 اور پنجاب اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ اجلاس چوہدری پرویز الہٰی کی قیام گاہ پر ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چوہدری جبکہ ق لیگ کی طرف سے چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے جبکہ بات چیت کا دوسرا راؤنڈ کل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی قیادت سے قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے درمیان اگلے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں