فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کی آڈیو کو جعلی قرار دے دیا، الزام کس پر دھر دیا؟

راولپنڈی (آئی این پی )ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ عمران خان کے بارے میں جعلی آڈیوز نکالنے کا دھندہ ن لیگ نے شروع کیا ہوا ہے، پی ڈی ایم شکست کے خوف سے اسلام آباد کا الیکشن ملتوی کروانے کی کوشش کر رہی ہے،پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے ن لیگ اور شہنشاہ کرپشن زرداری کوششیں کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بارے میں جعلی آڈیوز نکالنے کا دھندہ ن لیگ نے شروع کیا ،پی ڈی ایم شکست کے خوف سے اسلام آباد کا الیکشن ملتوی کروا رہی ہے، میں اسلام آباد کا الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ اسلام آباد کا الیکشن پی ٹی آئی کے خوف کی وجہ سے ملتوی کیاجارہاہے۔ پی ڈی ایم اسلام آباد سے راہ فرار حاصل کر رہی ہے، آڈیو لانے سے عمران خان کی عزت و وقار کو نقصان نہیں پہنچ سکتا،پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے ن لیگ اور شہنشاہ کرپشن زرداری کوششیں کر رہے ہیں،اس وقت پنجاب میں تین اجلاس بلائے جا چکے ہیں،اکتالیسواں اجلاس جو حمزہ نے بلایا وہ غیر آئینی تھا جو ملتوی نہیں ہوا،اس وقت ریاست، معیشت اور عوام ڈوب چکے ہیں، پاکستان سو فیصد دیوالیہ ہو چکا ہے اور ہمارے پاس قرضوں کیلئے پیسے نہیں۔ پی ڈی ایم نے ساڑھے گیارہ سو ارب روپے کرپشن بچانے کیلئے این آر او لیا ہے،عمران خان پچیس ارب ڈالر سے بتیس ارب ڈالر کر ایکسپورٹ لا سکتا تھا تو اب بھی لا سکتا ہے۔عمران خان انڈسٹریل گروتھ 10.6 پر لاسکتا تھا تو اب بھی لا سکتا ہے، پرویز الہی نے ثابت کر دیا وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں،پرویز الہی موجودہ حکومت کے اتحادی ہیں وہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں نہ کسی ونگ کا حصہ ہیں۔پرویز الہی کہ چکے ہیں کہ نوازشریف واپس آئے تو پنجاب کی ہر جیل کی سیر کروائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close