پرویز الٰہی نے عمران خان سے پنجاب میں کتنی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی ؟ بڑادعویٰ

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے قومی اسمبلی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا۔آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ اجلاس چوہدری پرویز الہٰی کی قیام گاہ پر ہوا۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چوہدری جبکہ ق لیگ کی طرف سے چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی شریک ہوئے۔

فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے جبکہ بات چیت کا دوسرا راؤنڈ کل ہوگا۔ پرویز الہٰی نے اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا۔ پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے درمیان اگلے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ پی ٹی آئی کا وفد پرویز الہٰی کے مطالبات لے کر عمران خان پاس جائے گا اور مشاورت کے بعد اس حوالے سے کل دوبارہ بیٹھک ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close