اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔درخواست گزار آفاق احمد نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کیا،سیاسی جماعت کے سربراہ کا رکن اسمبلی بننے کا اہل ہونا ضروری ہے ، درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم دیا، پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے ،بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دوںگا،الیکشن کمیشن نے آفاق احمد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت10جنوری تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں