وزیر اعلی پنجاب کیخلاف عدم اعتماد، تحریک انصاف کی حکمت عملی بھی سامنے آ گئی

لاہور(آئی این پی)گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے طلب کردہ اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی بھی سامنے آگئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی حکمت عملی کے مطابق 23 دسمبر ہی عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی مقررہ تاریخ ہے،

پی ٹی آئی نے جمعہ کے روز وزیراعلی سپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پرووٹنگ کی تجویز دی ہے جبکہ سپیکر نے اسمبلی اجلاس 23 دسمبر تک ملتوی کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی کے مطابق جمعہ کے روز ہی عدم اعتماد کے تحاریک پر کارروائی کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی، عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہونے پر اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنرپنجاب کو بھجوائی جائے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کی جانب سے 21 دسمبر کو گورنر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں وزیر اعلی کے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر قانونی اور آئینی آپشنز پر عمل کرے گی، اپوزیشن کی جانب سے عدالت جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close