وزیر اعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر کے پاس کیا آپشن ہے؟

لاہور(آئی این پی)گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے بھی حکمت عملی مکمل کر لی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی اراکین کل سہ پہر 4 بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو ہر حال میں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہو گا ورنہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ اگر یہ اجلاس نہ ہوا اور وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔واضح رہے گورنر پنجاب نے بدھ کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کل اجلاس نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسے جمعہ کے روز تک ملتوی کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں