چوہدری سالک نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کیساتھ سیاسی سفر کیلئے کیا شرط عائد کر دی؟ بڑی خبر

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا۔چوہدری سالک نے آصف زرداری سے ملاقات میں اپنی شرائط رکھ دیں۔چوہدری سالک نے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری ظہور کی نشست پر انتخاب میں نے لڑنا ہے۔

چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا۔پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ میرا مطالبہ مان لیں تو ساتھ سیاسی سفر شروع ہو سکتا ہے۔چوہدری سالک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ق لیگ کے 6 اراکین اسمبلی پہلے ہی میرے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری پرویز الہیٰ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔نواز شریف چوہدری شجاعت کی آمادگی پر پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ قبول کرنے پر تیار ہیں۔گذشتہ روز ر سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سالک حسین اور آصف زرداری کی ملاقات بلاول ہاؤس لاہورمیں تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر نے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پیپلز پارٹی کے سربراہ کو پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اس موقع پر سالک حسین سے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور کردار کی تعریف کی۔ملاقات کے بعد سالک حسین بلاول ہاؤس لاہور سے روانہ ہوگئے۔دوسری جانب ء) گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے احکامات پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے قانونی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق اسمبلی اجلاس چل رہا ہو تو گورنر اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتا۔گورنر پنجاب کا فوری اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا بدنیتی پر مبنی ہے۔گورنر پنجاب 6 ماہ سے پہلے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close