پرویز الہیٰ کے قابل قبول ہونے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہیکہ پرویز الہی کے قابل قبول ہونیکا فیصلہ اتحادی مل کرکریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھانے کے لیے اشتراک اور مشاورت ضروری ہے۔مولانا فضل الرحمان نیدعوی کیا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑیں گے کیونکہ اس صورت میں ان کی محفوظ پناہ گاہیں ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نے عمران خان کو محسن کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید سے تو ہمیں شکایات تھیں ، جب ادارہ غیر جانب دار ہوگیا تو ہم مطمئن ہوگئے، اداروں اور عسکری شخصیات کا احترام ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گائیکی دم پکڑ کر دوبارہ قومی اسمبلی آنا چاہتے ہیں، عمران خان بیرونی ایجنڈے پراداروں اور ریٹائرڈ شخصیات پرالزام تراشی کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close