لاہور (پی این آئی) پرویز الہیٰ کی جانب سےکل اعتماد کا ووٹ لینےکا امکان ختم ۔پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے ایجنڈے پرموجود تمام کارروائی کو جمعہ 23 دسمبر تک کیلئے مؤخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سےکل اعتماد کا ووٹ لینےکا چانس ختم ہوگیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعے تک ملتوی کردیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے کےبعد پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سب کو انتظار ہے کہ پی ڈی ایم اب کیا کرے گی۔ اس سےقبل ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں طے ہوا تھا کہ اگر کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو چوہدری پرویز الہٰٰی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے ایجنڈے پرموجود تمام کارروائی کو جمعہ 23 دسمبر تک کیلئے مؤخر کردیا ہے۔اسپیکرسبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا۔ بعد ازاں اسپیکر نے ایجنڈے پرموجود تمام کارروائی کو جمعہ تک کیلئے مؤخر کردیا اور رولنگ دی کہ آج کی کارروائی ختم ہوگئی لہٰذا جمعے تک اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔
اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس جمعے کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی سے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے رابطے تیز کردیئے ہیں، پیپلزپارٹی نے وزارت اعلیٰ کیلئے حسن مرتضیٰ، علی حیدرگیلانی اور عثمان محمود کو نامزد کیا ہے، حتمی فیصلہ نوازشریف اور چودھری شجاعت کریں گے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعلی پرویزالٰہی کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد آصف زرداری نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے سید حسن مرتضیٰ، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام پیش کردیے ہیں، ان ناموں میں سے ایک نام پر حتمی فیصلہ آصف زرداری، چودھری شجاعت اور نوازشریف اتفاق رائے سے کریں گے۔اسی طرح وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماں نے مجموعی اور خاص طور پر پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے مجوزہ اقدامات اور دیگر آپشنز پر تفصیلی بات چیت کی ۔ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں