پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تحریک کی ناکامی کے فوری بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ۔

 

 

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیار ہیں ، پہلے کون سی تحریک پیش ہو گی یہ اختیار سپیکر کا ہوتا ہے ، حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن رکوانا چاہتی ہے مگر تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے فوری بعد اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) اتحادی تھے ، ہیں اور رہیں گے ، ہمارے پاس پنجاب میں ارکان کی تعداد 190 ہے ، اعتماد کا ووٹ آسانی سے حاصل کرلیں گے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی ہمارے استعفے منظور کرے ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات ایک ہی دن میں ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں