کتنے اراکین پنجاب اسمبلی نے عمران خان سے اسمبلی تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) ملتان کے اراکین اسمبلی نے 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ۔ پنجاب میں سیاسی صورتحال سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملتان کے اراکین اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اراکین نے 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔اگر اسمبلی تحلیل ہو گئی تو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔اراکین کی رائے پر عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، عام انتخابات ہی ملک بچانے کا حل ہیں۔اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہئیے، آپ کو نہیں۔عمران خان نے مزید کہا پرویز الہیٰ کی اپنی پارٹی اور اپنا موقف ہے تاہم وہ ہمارے ساتھ ہیں۔گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہذا پرویز الہٰی کو 21 دسمبر کو طلب کیے گئے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔ بلیغ الرحمان کی جانب سے بدھ کی شام 4 بجے اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

 

سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی،ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23 دسمبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے تاہم پی ٹی آئی میں اراکین اس حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close