آصف زرداری سے چوہدری شجاعت کے بیٹے کی ملاقات، والد کا اہم پیغام سابق صدر کو پہنچا دیا

لاہور(آئی این پی)اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ کے قریب آتے ہی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔سالک حسین اور آصف زرداری کی ملاقات بلاول ہاس لاہور تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر نے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پیپلز پارٹی کے سربراہ کو پہنچایا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اس موقع پر سالک حسین سے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے بعد سالک حسین بلاول ہاس لاہور سے روانہ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close