تحریک انصاف اور ق لیگ کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے، آئندہ الیکشن میں حکمت عملی کیا ہو گی؟ پی ٹی آئی سینئر رہنما نے حکمت عملی افشاء کر دی

لاہور ( آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ، موجودہ حکومت کا کوئی معاشی پلان نظر نہیں آرہا ،حکومت نے اپنے کیسز معاف کرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرینگے ۔پیر کو تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ہے ۔

حکومت بتائے کہ انہوں نے قطر سے جو گیس لی تھی وہ اتنی جلدی کہاں گئی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی پلان نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے این آر ٹو لیا ہے اور ملکی معاشی حالات خراب ہو رہے ہیں ۔ حکومت نے اپنے کیسز معاف کرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرینگے ۔ حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی سے رابطے میں ہیں اور دونوں جماعتوں میں اسمبلیاں تحلیل کرنے پر مکمل اتفاق ہے ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں