پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنےکے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ہائی کورٹ میں درخواست ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری نے دائر کی ہے جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

 

 

درخواست میں گورنرپنجاب کو بھی بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنرکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کےکہنے پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کے خلاف ہوگا، عمران خان اپنے مفاد کے لیے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت حکم جاری کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں