عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد پارٹی قیادت کون سنبھالے گا؟ عمران خان کے بیٹے سلیمان کو لندن سے بلانے کی تجویز، مخالفت بھی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ممکنہ نا اہلی یا گرفتاری کے بعد اپنے بیٹے سلیمان کو لندن سے بلانے کی تجویز دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ممکنہ نا اہلی یا گرفتاری کے بعد کیا ہو گا، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔عمران خان کی زیر صدارت لیہ، بھکر اور میانوالی کے ارکان کا اجلاس ہوا۔

 

 

جس میں چھینہ گروپ کے سربراہ غضنفر چھینہ کا کہنا تھا کہ آپ کی گرفتاری ہوئی توپارٹی چلانے کی کسی میں اہلیت نہیں۔غضنفر چھینہ نے اعتراف کرتے ہوئے عمران خان کو تجویز پیش کی کہ دوسرے درجے کی قیادت میں شدید اختلافات ہیں، کوئی بہتر رہنما نہ ملا تو آپ کے بیٹے سلیمان کو وطن بلا لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close