وفاقی حکومت جنرل الیکشن کروانے پر تیار ہوگئی

اسلام آباد ( پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تو ہم بھی تیار ہیں، امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی، پرویزالہٰی نےصاف صاف بتادیا کہ جنرل (ر) باجوہ پر بات کریں گے تو ہم جواب دیں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے، حکومت مردم شماری کے لیے فنڈز جاری کرچکی ہے، آئندہ انتخابات مردم شماری کی تکمیل کے بعد ہی ہوں گے اور اگر اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90روز کے اندر انتخابات ہوسکتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے لیکن 40 ماہ کی اقتصادی تباہی کو 5سے6ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے، قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوان صدر کا دورہ کیا، جب صدرعارف علوی سے ملاقات ہوتو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

 

ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب الیکشن میں ہر حلقے میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، عمران خان مہنگائی کے جن کو بوتل سے نکال کر گیا، عمران خان اسمبلیاں توڑ کر سیاسی عدم استحکام لانا چاہتا ہے۔انہوں نے تلہ گنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں ق لیگ چودھری پرویزالٰہی اور عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ چار سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی عثمان بزدار کو مسلط کرکے رکھا، کوئی ایک منصوبہ بتا دیں کہ جس کی بنیاد پی ٹی آئی نے رکھی ہو، یہ جو منصوبے چل رہے ہیں ان کی بنیاد حمزہ شہباز نے بجٹ میں رکھی تھی، عمران نیازی بتائے کہ پنجاب میں جب حکومت تھی تو ترقیاتی منصوبے کیوں شروع نہیں کیے؟ ترقی کا نام شہبازشریف اور ترقی کا نام مسلم لیگ ن ہے، پی ٹی آئی کا نام توشہ خانہ اور گھڑی چوری کرنا ہے،عمران خان نے اپنے چہرے پر ایمانداری کا میک اپ کیا ہوا تھا لیکن اس ایماندار کو دیکھو کہ کوئی تحفہ ایسا نہیں جو بیچا نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close