اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی

لاہور(پی این آئی)اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں اسمبلیاں توڑنے سے متعلق فیصلے پر خوشاب، جھنگ اور سرگودھا کے ارکان اسمبلی نے اپنی رائے دیدی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خوشاب،جھنگ اور سرگودھا کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

 

 

 

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے سے متعلق اراکین اسمبلی سے رائے لی، اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عمران خان نے ارکان سے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close