جارحانہ رویہ عمران خان کو مہنگا پڑا، حکومت کا عمران خان کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ (ن) لیگ کسی بھی صورت غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی ،گورنر کے ذریعے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا۔پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے وزیراعظم کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔

 

اجلاس میں سعد رفیق، ایاز صادق، سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطا ء تارڑ ودیگر شریک ہوئے،اجلاس میں سیاسی صورتحال ،پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ( ن) کسی بھی صورت غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی ،گورنر کے ذریعے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان کے خلاف جوکیسز بنائے جار ہے ہیں ان میں تیزی لائی جائے ، وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر ہدایت کی کہ معاشی پیکیج لانے کیلئے تیزی لائے جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close