سیاسی میدان میں ایک اور تہلکہ، جہانگیر ترین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی پیغام پہنچا دیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے ملاقات کی اور جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم سے مشیر سیاحت وکھیل عون چودھری نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی،عون چودھری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

 

 

 

 

جبکہ دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی اطلاعات کو قیاس آرائی قرار دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات پر میاں نواز شریف سے رابطہ کیا،نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی،عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close