ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کا انتقال ہوگیا

سیالکوٹ (پی این آئی )سابق وفاقی وزیر، رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں۔اہلِ خانہ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نمازِجنازہ آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ادا کی گئی۔

 

 

 

فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نمازِجنازہ مسجد و امام بارگاہ، امام صادق جی نائن 2 میں اداہوئی۔اس سے قبل یہ افسوس ناک خبر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا تھا کہ ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کے سابقہ وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ رضاۓ الہٰی سے وفات پا گئی ہیں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close