ہم مستعفی نہیں ہونا چاہتے، پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رابطہ کر لیا؟ پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ، ملاقات میں شبلی فراز نے اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی کے استعفےمنظور کرنے سے متعلق پیغام دیا۔ سینیٹر شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ استعفوں سے متعلق فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کروں گا۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیغامات مل رہے ہیں کہ وہ مستعفی نہیں ہونا چاہتے مگر ان پر دباؤ ہے ، شکور شادکے استعفے کے تناظر میں بھی معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے اجتماعی طور پر استعفی دیا تھا مگر سپیکر نے صرف 11 ارکان کے استعفے منظور کرتے ہوئے ان پر ضمنی الیکشن کرایا تھا ، ضمنی انتخابات میں عمران خان 8 سیٹوں پر کھڑے ہوئے اور 7 پر فتح یاب ہوئے ۔

 

 

 

ادھر عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی 11 سیٹوں کے ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کئے جہاں حکومت مضبوط اور پی ٹی آئی کمزور تھی مگر اس باوجود عوام نے پی ٹی آئی کو 7 سیٹوں پر جتایا جس نے حکومت کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کر دیا کہ اگر ان کی مضبوط ترین سیٹوں پر انتخابی نتائج یہ ہیں تو عام الیکشن میں کیا حال ہو گا اور اسی باعث حکومت انتخابات کو التواء میں ڈال رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close