21جنوری کو نواز شریف کی واپسی؟ ن لیگی قیادت نے پھر یوٹرن لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی اطلاعات کو قیاس آرائی قرار دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

 

 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات پر میاں نواز شریف سے رابطہ کیا،نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی،عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close