چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بات پر اعتراض تھا تو۔۔۔ عمران خان نے مونس الٰہی سے کیا شکوہ کر دیا؟ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں۔پرویز الہٰی کے بیان پر ان سےبات کریں گے۔پرویز الہٰی سے بات چل رہی ہے جلد اچھی خبر آئے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے مشاورت کے بعد اپنے موقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

عمران خان اور سینئر رہنماوں میں مشاورت ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ پی ٹی آئی لائن نہیں بدل سکتی ۔پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ ق لیگ اتحادی ہے، ان کی جماعت کا اپنا منشور ہے۔بطور اتحادی پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدے کے تحت چلنا ہو گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جماعت اپنی سیاسی حیثیت رکھتی ہے، ان کا اپنا موقف ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مونس الہیٰ سے بھی شکوہ کیا کہ کسی بات پر اعتراض تھا تو وزیراعلیٰ اسی وقت کر سکتے تھے۔گذشتہ رات مونس الہیٰ نے زمان پارک جا کر عمران خان سے ملاقات کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مونس الٰہی نے کہا کہ تھوڑی دیر پہلے عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشا اللہ رہے گا، (ن) لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔

 

 

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران مونس الٰہی نے عمران خان کواپنے والد پرویز الٰہی کے بیانات پر اعتماد میں لیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بات کہی جنرل (ر) باجوہ ہمارے محسن ہیں آپ کے بھی محسن ہیں پی ٹی آئی کے محسن ہیں ان کے خلاف نہ بولیں ، ہم دوپہر کے وقت ملے تو کہا باجوہ صاحب کے خلاف باتیں نہ کریں ،عمران خان نے کہا میرے پاس اور بھی بہت درخواستیں آئیں پھر میںنے پھر اسے مان لیں، ہمیں ساتھ بٹھا کر جنرل (ر) باجوہ کو بر ا بھلا کہنا بہت زیادتی ہے ، احسان فراموش نہ بنیں، جنرل (ر) باجوہ کے احسانات ہیں ، وہ آپ کو اٹھا کر کہاں سے کہاں لے گئے ،کہاں سے کہاں پہنچایا، بیرون ملک سے فنڈز لانے خود گئے، سعودی عرب، قطراور آئی ایم ایف سے پیسے سابق آرمی چیف لے کر آئے، انہوں نے ہی آئی ایم ایف سے بیلجئم میں بیٹھ کر بات کی تھی۔کیا یہ اوتار ہے اوپر سے اترے ہیں،بس بہت ہو گیا اگر اب کسی نے جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کی تو میں سب سے پہلے بولوں گا پھر میری پارٹی بولے گی، کوئی بندہ اتنا احسان فراموش ہوسکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close