تحریکِ انصاف نے حکمرانوں کی کراچی تا اسلام آباد دوڑیں لگوادیں، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کی کراچی سے اسلام آباد تک دوڑیں لگوا دی ہیں۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہاکہ پی ڈی ایم جوتوں کے بغیر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شکست دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت یونین کونسلز کی تعداد میں رد و بدل کا پروگرام بنا رہی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ یونین کونسلز کی تعداد میں رد و بدل کے پروگرام کا مقصد صرف الیکشن روکنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں