آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی پر عوام کو مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت اگلے 2 مہینوں میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی ، لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایاجائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس وجہ سے فی لیٹرڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائے کم ریلیف دیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close