کراچی، ایم کیو ایم نے دوسری سیاسی جماعتوں کو بستر بوریا لپیٹنے کا کیوں کہہ دیا؟

کراچی (پی این آئی) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کراچی میں ایم کیو ایم کی قیادت اس حد تک پر اعتماد ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہہ دیا ہے کہ کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں بوریا بستر سمیٹ کر نکل جائیں، ایم کیو ایم پر تھوڑا برا وقت آیا تو فصلی بٹیریں اڑنے لگے۔ لیکن وہ برا وقت ختم ہو چکا ہے۔ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ خواتین کو دیکھ کر لگتا ہے آئندہ میئر کوئی خاتون ہی ہو گی، ملک بھر میں جلسے ہو رہے ہیں مگر ایم کیو ایم پاکستان کا مقام منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں مگر آج بھی اپنی زمین سے جڑے ہیں،

جو لوگ ایم کیو ایم کو دفن کرنے آئے تھے ان کا نام اور نشان دفن ہو گیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کھلے عام اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت اسلام کے نام پر ایک نیا لباس متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کراچی میں جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی علمبردار بننے کا دعویٰ کر رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی خواتین کو سائیکلیں چلانے سے روکنے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close