راجن پور، دھند کے باعث دو مسافر بسوں میں ٹکر، کتنے افراد جان سے گئے؟

راجن پور (پی این آئی) پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے مقام پر گہری دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثے کے نیچے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا اور شاہ والی اور تحصیل روجھان کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ حادثے میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر راجن پور لیاقت علی چٹھہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجے پر توجہ دی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں