پرویز الہیٰ سے معاملات کیسے ٹھیک ہو سکتے ہیں؟ شجاعت گروپ کے اندر سے حمایت سامنے آ گئی

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہیں،ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی صورت حال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا،

پرویز الہی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہیں،چوہدری سالک حسین نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو مشورہ دیا کہ وہ محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں،ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ہمارے بھی محسن ہیں، جنرل باجوہ عمران خان اور پرویز الہی کے بھی محسن ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close