لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری نے ماڈل ٹائون میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پرویز الہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا،وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، آصف زرداری اور شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چودھری شجاعت حسین کو دیا جائے،
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر طے پایا کہ چودھری شجاعت حسین کے گرین سگنل تک پرویز الہی سے براہ راست رابطہ نہ کیا جائے،وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنے پر اتفاق ہوا جس کے بعد آصف زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑا طویل کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں