پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، مخالف کیمپ نے موقع دیکھ کر دعویٰ کر دیا

جدہ(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان اتحادی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے ،ملک سیاسی خلفشارمزید بڑھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا،سابق وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں،

عمران خان کے 23دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی توڑنے کے اعلان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شیخ سعیداحمداور عمرمسعود پوری نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب پرویزالہی اسی لئے کھل کرعمران خان کے خلاف بولناشروع ہوگئے ہیں کیونکہ وہ اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتے یہی صورت حال خیبرپختونخوا حکومت کی بھی ہے مگر عمران خان زبردستی اپنافیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت کسی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، اس وقت ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے یہ وقت انتخابات کا نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے مل بیٹھ کر ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کاہے،عمران خان کو اپنی ضدترک کرکے ملکی مفاد کے بارے میں سوچناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ اور مسلم لیگ(ن)اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں،وہ وقت دورنہیں جب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت تمام بحرانوں پر کامیابی سے قابو پالے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں