جدہ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ کے مرکزی صدرکیپٹن(ر)صفدرنے کہاہے کہ نوازشریف موجودہ ملکی حالات سے پریشان اور جلدوطن واپسی کے لئے بے چین ہیں ،مسلم لیگ (ن)ان کی قیادت میں متحداور مضبوط ہے اور آئندہ انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی،وہ مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کے دفترمیں پارٹی عہدیداروں وپارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے،
کیپٹن صفدر نے کہاکہ عمران خان نے اپنی نااہلی کے باعث پاکستان کے ہرشعبے کو تباہ کیا تاہم مسلم لیگ(ن)کی قیادت میں اتحادی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف موجودہ ملکی حالات خاص طور پر مہنگائی کے باعث پریشان ہیں ،وہ جلداز جلد ملک واپسی کے لئے بے چین ہیں لیکن اس سے سلسلے میں ڈاکٹرزکی اجازت ضروری ہے، جونہی انہیں ڈاکٹروں کی طرف سیسفرکی اجازت ملی وہ بلاتاخیرپاکستان واپس پہنچ جائیں گے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی،اس موقع پر ملک منظور حسین اعوان نے اپنے آفس آمد پر کیپٹن صفدرکا شکریہ ادا کیا جس پر کیپٹن صفدر نے ان کے لیے نیک تمناوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،اس سے پہلے دفتر آمد پر سر پرست اعلی (ن)لیگ سعودی عرب رانا محمد اشرف، مرکزی اطلاعات و نشریات جمعیت اہلحدیث جناب کاشف نواز رنداھاوا،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان چوہدری نجم الحسن ایڈووکیٹ ،رانا زمان شیر خاں،لی الیکٹرونس کے چیف ایگزکیٹو ملک علی حسین اعوان،رہنما مسلم لیگ ن سیالکوٹ ملک شاہد اعوان، رانا زاہد محمود،مظفر جنجوعہ،نجف قریشی،تنویر گوندل،ڈاکٹر بلال سہلریا،ملک عنصر اعوان،ناصر کشمیری اور دیگر سیالکوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کیپٹن(ر)صفدر کا استقبال کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں