پنجاب میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے حوالے سے عمران خان کو بڑا سرپرائز ملنے کا امکان

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر کیا مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں ،عمران خان تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا جبکہ باقی وزرائے اعظم کو غیر آئینی طورپر اقتدار سے نیچے اتاراگیا ۔

 

 

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آج عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگئی ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے ،2018ء میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور خوشحال تھا لیکن الیکشن چوری کرکے عمران خان کو دیا تو یہاں تباہی نے ڈیرے ڈال لئے،عمران خان کا ویژن سونامی رہا جو تباہ و بربادی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کے اقدام میں جو بھی آئینی و قانونی حق ہے اسے استعمال کریں گے،اگر اسمبلی ٹوٹ گئی تو پنجاب میں الیکشن ہوگا ،وفاق میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،عمران خان گھر بیٹھیں گے اور پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ کر جلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلان اے بی سی تیار ہے سرپرائز دیں گے ، تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی اور تحریک اعتماد بھی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close