پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، میری رائے میں ہمیں تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑیں تو ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے۔

 

 

 

گورنر راج اس صورت میں لگ سکتا ہے جب ملک میں انتشار یا جنگ کی صورت حال ہو۔علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ گورنر راج کوئی اچھا آپشن نہیں ہوگا، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کوئی بھی پارلیمانی نظام کو سمجھنے والا اپنے ہاؤس کی تذلیل نہیں کرتا۔پی پی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل تو ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے، کسی وجہ کے بغیر اسمبلیاں تحلیل کرنے کو بڑا معیوب سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں