سیالکوٹ(پی این آئی)وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مجبوراً خیرمقدم کیا،خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ہے،عمران خان جانتے ہیں عوام میں ان کی مقبولیت کم ہو رہی ہے، عمران خان کہتاتھا قرضہ نہیں لوں گاپھانسی لگ جاؤں گا، عمران خان خود تو پھانسی نہیں لگے عوام کو پھانسی لگا دیا۔
ہم اس کوشش میں ہیں کہ پاکستان کے عوام کو ریلیف ملے ۔لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مجبوراً خیرمقدم کیا،عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی پر فوج کو متنازع بنایا، عمران خان نے اپنے ذہن پر آرمی چیف کی تعیناتی کاخاکہ بنا رکھا تھا،عمران خان پروگرام بنا کر بیٹھے تھے ملک پر 10 سال حکمرانی کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ اپریل میں عدم اعتماد کے نتیجے میں پی ڈی ایم حکومت برسر اقتدار آئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں