جنرل فیض نے ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں کیں؟ چوہدری پرویزالٰہی کا شکوہ

اسلام آباد(پی این آئی)چوہدری پرویز الہٰی نے صحافی خاور گھمن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض نے بہت زیادتیاں کیں، انہوں نے ہمیں اندر کرنے کی کوشش کی وہ ہمارے خلاف تھے، میں نے جنرل (ر) باجوہ کو فیض کے بارے میں بتایا تو فیض نے کہا عمران خان کا حکم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان تو مونس کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا، جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فوراً حامی بھرلی، ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close