ن لیگ نے پرویزالٰہی کو اپنے ساتھ شامل کرنے کیلئے کیا شرط رکھ دی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لینے کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی۔ لیگی قیادت نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں۔

چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رُکا ہوا ہے، اسی لیے( ن) لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین فی الحال پرویز الہٰی کے ضامن بننے کو تیار نہیں ہیں۔ (ن) لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الہٰی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔ (ن )لیگ عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ( ن) لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔ پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔

پرویز الہٰی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی نشستیں وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں دے گی۔( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الہٰی کو ہاری ہوئی نشست ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close