لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوںکی تحلیل کے اعلان کے بعد مشاورت کا سلسلہ وسیع کر کے اس میں تیزی لائی گئی ہے ، وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا پارٹی قائد نواز شریف سے لندن میں رابطہ ہوا ہے جبکہ پارٹی رہنمائوں کو پی ڈی ایم جماعتوں سے بھی رابطے بڑھانے کی ہدایات جاری کر د ی گئی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے
عمران خان کی جانب سے دو اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد مشاورت کا عمل وسیع کر دیا ہے اور ان میں تیزی بھی لائی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں نہ صرف پاکستان میں موجود پارٹی کے سینئر رہنمائوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے بلکہ لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کر کے بھی رہنمائی حاصل کی گئی ہے اور انہیں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے آگاہی دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی صورتحال پر پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اب ان تجاویز پر سوچ بچار جارہی ہے کہ پہلے عدم اعتماد لائی جائے یا وزیر اعلیٰ کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں