لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی فوری تحلیل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔سابق وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کے بعدکہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی تحلیل کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف کے سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 6 دن کا وقفہ اس لیے کیونکہ اس دوران ہم نے قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کارروائی کرنی ہے۔
مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نون لیگی جس طرح کورس میں دھاڑیں مار مار کر بین ڈال رہے ہیں،اسمبلیوں کی تحلیل نے ان کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں فواد چودھری نے کہا کہ اگر آپ ایک سیاسی جماعت ہوتے اور مافیا نہ ہوتے تو عوام کے پاس جانا اتنے شدید ردعمل کا باعث نہ بنتا۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں