چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اورالیکشن میں حصہ لیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں نوازشریف واپس آئے گا توکوئی قلعہ فتح ہوجائے گا، عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کردی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پرویز الہیٰ نےاسمبلی توڑنےکی سمری پردستخط کردیے ہیں، ق لیگ کو حصہ دیں گے، ن لیگ کی سیٹیں انہیں دیں گے، الیکشن کی تاریخ لینے میں عارف علوی اور وزراء ناکام ہوئے، حکومت سے تمام مذاکرات ناکام ہوگئے، پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر 23 دسمبر درج ہے، پی ٹی آئی کو جواسٹروک کھیلنا تھا وہ کھیلا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے، باقی مجھ سمیت سب میراتھون ریس میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close