عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد حکومتی صفوں میں ہلچل، اہم بیٹھک لگ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سمیت دیگر آئینی و قانونی امور زیر بحث آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت شریک ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف سمیت اہم اتحادیوں کی ورچوئل شرکت کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close