ق لیگ کیساتھ کون کونسی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نشستوں پر ق لیگ کیساتھ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ کہا جارہا تھا کہ پرویزالٰہی عمران خان کا ساتھ چھوڑکرجائیں گے لیکن پرویزالٰہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیٹیں ق لیگ کومل جائیں گی توکوئی مسئلہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی نشستوں پر ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرابھی تو کام شروع ہوا ہے ابھی بات چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close