اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی فوری تحلیل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی تحلیل کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف کے سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 6 دن کا وقفہ اس لیے کیونکہ اس دوران ہم نے قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کارروائی کرنی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں