لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون لطیف کھوسہ نے پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے عمل کو بے فائدہ قرار دے دیا، کہا کہ معاملے پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے ، ان کے پاس عددی برتری موجود ہے ۔نجی ٹی وی ” سماء نیوز ” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدم اعتماد لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اب بیٹھ کر بات کرنا لازم ہو گیا ہے ، اب کسی کو بھی انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ، اشتعال والی باتیں نہ کریں، مہنگائی سے کمر ٹوٹ چکی ہے ، آئی ایم ایف ہمارے پیچھے کھڑا ہے ، خدا کا خوف کریں ، مل بیٹھ کر دو تین ماہ آگے پیچھےکرنےسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے ، اسے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ، پیار کرنا سیکھیں، ملک سے پیار کریں ، آصف زرداری افہام و تفہیم سے معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں ، یہاں عوام اور ملک کا نقصان ہو رہا ہے ، جتنا طویل کرینگے ریاست ڈوبتی جائے گی ۔ عدم اعتماد لانے سے متعلق لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری آخری دم تک خواہش ہو گی کہ تصادم کی شکل نہ ہو ، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ، غلط یا درست اس میں نہیں جاتا ، خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے ، معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں ۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما سپیکر کے سامنے جا کر رضا مندی سے استعفے دینے کی تصدیق پیش کرتے ہیں تو سپیکر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ اسے روک سکے ، سپیکر صرف اڑتالیس گھنٹے تک استعفے روک سکتا ہے جس کے بعد وہ خود بخود قبول ہوجائیں گے اور سیٹیں خالی ہو جائیں گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں